گنے کا کم وزن کرنے اور ادائیگیوں میں سست روی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا، ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعرات 18 جنوری 2018 23:00

جھنگ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع کی شوگر ملز انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔گنے کی خریداری میںمڈل مین کے کردار کے خاتمہ ، کم وزن اور ادائیگیوں میں سست روی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے شوگر ملوں کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندگان کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے افسران گنے کی خریداری کے حوالہ سے اپنے مانیٹرنگ کے کردار کو فعال طریقے سے سرانجام دیں اور گنے کے کاشتکاروں کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس کے دوران شوگر ملز کے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں