جھنگ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں4افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعرات 18 جنوری 2018 23:00

جھنگ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر پاتوآنہ موڑ پر رکشے کا ایکسل نکل جانے سے رکشہ اُلٹ گیاجس سے 40سالہ تنویر زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ بھی سرگودھا روڈ پر نیو قربان مارکیٹ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپسمیں ٹکرا گئے جس سے رضا نامی شخص زخمی ہو گیا۔

ایک اور حادثہ میں نواز چوک میںبرائیٹ ڈے مارٹ پرتیز رفتار رکشہ اورموٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 30 سالہ سجاد شدید زخمی ہو گیا۔ چوتھے حادثہ میں عامر کالونی میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 19سالہ محمد عمران شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں