مستحق91 مردو خواتین میں 9لاکھ 30ہزار 422روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے

بدھ 24 جنوری 2018 21:56

جھنگ۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء)محکمہ شوشل ویلفیئر و بیت المال کی جانب سے نادار اور مستحق91 مردو خواتین میں 9لاکھ 30ہزار 422روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ ، پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ملا خان حیدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت اور معززین شہر کی بڑی تعدا دموجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب بیمار، نادار اور دیگر مستحق افراد کی مالی امداد کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ان کے مستحق ہونے کی تصدیق ہونے پر انہیں امدادی رقوم کے چیک بھی فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ تقریب میں مہمانان خصوصی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ اور پروفیسر ملا خان حیدری نے مستحقین میں امداد ی چیک تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں