جھنگ،دھندکے باعث ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاںبحق اور 5 زخمی ہو گئے

جمعرات 25 جنوری 2018 23:10

جھنگ۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) دھندکے باعث شہر اور اُس کے گردونواح میں ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاںبحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ چنیوٹ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور مزدا ڈالے کا تصادم ہوا ۔ جس کے نتیجہ میں 50 سالہ شخص نیاز جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک 15سالہ سیف اللہ زخمی ہو گیا۔

دوسرا حادثہ چنڈ اڈہ پر ہوا جہاں ایک مزدا اور ٹرالی میں تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حادثہ میں 42 سالہ وسیم زخمی ہو گیا۔ تیسرے حادثہ میں فیصل آباد ریلوے کراسنگ پر دو موٹر سائیکل آپسمیں ٹکرا گئے۔جس سے بائیس سالہ بابر شدید زخمی ہو گیا۔ چنیوٹ روڈ پر چناب کالج کے سامنے موٹر سائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں 24سالہ سرفراز شدید زخمی ہوگیا۔ پانچویں ھادثہ میں ٹوبہ روڈ پر مدوکی بس سٹینڈ کے پاس ایک موٹر سائیکل ،بائیسکل سے ٹکرا گیا اس تصادم میں 45 سالہ رمضان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہاسپیٹل منتقل کیا جہاں اُنکا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں