جھنگ، ایف آئی اے کی کاروائی ، فحش فلمیں بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا،ایف آئی اے حکام

اتوار 28 جنوری 2018 21:20

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔ گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہی اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں