جھنگ پولیس وین ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، 2 اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

منگل 30 جنوری 2018 23:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) جھنگ پولیس وین ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی جس کے باعث 2 اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ جھنگ کے نواحی علاقے کوٹ لکھنانہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے پولیس وین جاٹکرائی۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثے میں پولیس وین میں سوار 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے حادثے پر پہنچ گئی اور زخمی پولیس اہلکاروں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس وین میں سوار کے مطابق پیٹرولنگ پر تھے اور اچانک حادثہ کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں