جھنگ‘ پولیس وین گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی، دو پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 31 جنوری 2018 11:44

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) جھنگ میں پولیس وین اور گنے کی ٹرالی میں تصادم سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جھنگ میں گوجرہ روڈ کوٹ لکھنانہ کے نزدیک پولیس وین اور گنے کی ٹرالی میں تصادم سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس وین سیشن جج کے اسکواڈ ڈیوٹی پر تھی۔ کانسٹیبل اسد اور سپاہی فخر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ کانسٹیبل عرفان، سپاہی اعجاز،سپاہی نعیم اور اور ڈرائیور اسلم شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں