جھنگ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تین پولیس اہلکاروں کو سپردخاک کردیا گیا

بدھ 31 جنوری 2018 19:46

جھنگ۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو نے والا ایک پولیس اہلکار آج زخموں کی ٹاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیااسظرح مرنے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گوجرہ روڈ پر کوٹ لکھنانہ کے قریب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سکواڈ کی پولیس وین ایک گنے سے لدی ہوئی کھڑی ہوئی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اسقدر شدید تھا کہ پولیس وین کے پڑ خچے اُڑ گئے۔ اور 2 پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اسد اورفخر شدید زخمی ہوگئے اور دم توڑ ہو گئے۔ جبکہ 5 پولیس اہلکار محمد نعیم، محمد اسلم، عرفا ن گُل، محمد اعجاز اور تہور حسین شدید زخمی ہو ئے ۔ ریسکیو 1122نے ریسکیو آپریشن کیا اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جہاں آج تہور حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وفات پا گیا۔

دوران ڈیوٹی حادثہ میں شہید ہوجانے والے تینوں پولیس اہلکاروں کی پولیس لائینز میں اکٹھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک، ڈی پی اہ لیاقت الی ملک، سیشن جج چوہدری منیر احمد ،چئیرمین ضلع کونسل بابر خان سیال، شیخ محمد اکرم، پولیس اہلکا روں ، طلبا اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میںشرکت کی ۔بعد ازاں شہدا کو اُنکے آبائی قبرستانوں میں لا جاکر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں