حکومت تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ

بدھ 31 جنوری 2018 19:46

جھنگ۔31جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے طلبا ء و طالبات میں مثبت تبدیلی رونما ہوتی ہے۔حکومت تعلیمی اور خصوصا اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلہ جات اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں کل پاکستان بین الکلیاتی تقریبات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ اس دوران انگریزی مباحثہ کے مقابلہ جات ہوئے جس میں مختلف 17کالجوں اور یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ججز کے نتائج کے مطابق چناب کالج جھنگ کی طالبہ ایمن یونس نے پہلی ، پنجاب یونیورسٹی کے زوہیب نے دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم عبداللہ محسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی تاہم انگریزی مباحثہ میں مجموعی طور پر زیادہ نمبر حاصل کرنے پر اجتماعی ٹرافی پنجاب یونیورسٹی لاہور کو دی گئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں