دوموٹرسائیکلوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 3 فروری 2018 21:41

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) دوموٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر‘ ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ نادراآفس کے قریب کے دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل سوار شہباز ولد سعید بعمر 52سال سکنہ پناہکے گر کر شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ پہنچادیا جہاں پر شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں