ریسکیورز کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

بدھ 7 فروری 2018 00:01

جھنگ۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) ریسکیو1122آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریسکیورز کے علاوہ تمام آفیسرز نے بھی شرکت کی اس موقع پر ریسکیورز کی طرف سے ایمرجنسی کے دوران اور ڈیوٹی کے دوران جو مسائل درپیش تھے اُن کو سنا گیا اور موقع پر ہی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیورز دن رات عوام کی خدمت کے جذبے سے شرشار ہو کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں اس لئے جو بھی مسائل پیش آئیں گے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ اُن کو حل کیا جائے تاکہ جوان دماغی طور پر فریش ہو کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں