عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر مہاراختر حسین

منگل 13 فروری 2018 23:08

جھنگ ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مہاراختر حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ،عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں جتنی ترقی پنجاب میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں گذشتہ سال2017کے دوران آئوٹ ڈور (او،پی،ڈی) ایمر جنسی ،لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر شعبوں میں 9لاکھ 63ہزار 403مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ،سال 2017 میںاو پی ڈی پر 6لاکھ 98ہزار 373مریضوں ،ایمر جنسی پر2لاکھ 75ہزار 685مریضوں جن میں سے 97ہزار 762مریضوں کو ٹراما ایمر جنسی اور ایک لاکھ 77ہزار 923مریضوں کو میڈیکل ایمر جنسی پر چیک اپ کر کے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا جبکہ ان ڈور (زیر علاج) 80ہزار 375مریضوں کا علاج معالجہ اور فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی کاوشوں سے ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے منصوبہ کو مکمل کرتے ہوئے مریضوں کے علاج معالجہ کی جدید و معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں جو2018میں مکمل کر لی جائیں گی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں