وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ہیلتھ میلہ 15فروری سے شروع ہوگا

بدھ 14 فروری 2018 22:03

جھنگ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ہیلتھ میلہ 15فروری سے شروع ہوگا۔ چار روزہ ہیلتھ میلہ میں ہیپاٹائٹس، ٹی بی ،ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کے ٹیسٹ اور علاج مفت کیاجائے گا۔ میلہ 15فروری تا 19فروری تک جاری ہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاملہ خواتین کا مفت چیک اپ کرکے ٹیٹنس کی ویکسین بھی لگائی جائے گی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہاراخترحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بیماریوں کے شکار لوگ ہیلتھ میلہ سے فائدہ اٹھائیں اور صبح 9تا2بجے تک ہسپتال میں آکر اپنی بیماریوں کا علاج کروائیں۔ ہسپتال عملہ مریضوں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں