ڈپٹی کمشنر کا گرلز ہاسٹل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ جامع ماڈل ہائی سکول سیٹلائٹ ٹائون کادورہ

اتوار 18 فروری 2018 20:00

جھنگ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے گرلز ہاسٹل، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ جامع ماڈل ہائی سکول سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ کرکے زیر تعمیرباسکٹ بال گرائونڈ اور دیگر کھیلوں کے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثار الحق اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کھیلوں کے پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، اس ضمن میں سکیموں کی ترقیاتی پیش رفت کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے اگر کسی جگہ ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں درکار وسائل اور دیگر ضروریات بارے سکول انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں