کھیلیں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی آسودگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 21 فروری 2018 20:47

جھنگ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کھیلیں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی آسودگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے میدان آباد اور فعال بنانے کے حوالہ سے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے سپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن کے مقابلہ جات کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ سپورٹس کے افسران اورکھلاڑیوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادطالبعلموں کیلئے خوش آئندہ اقدام ہے تاہم کھیلوں کے خواہش مند کھلاڑی خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے کھیلوں و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فرو غ میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ مجموعی طورپر آٹھ کالجز کی ٹیموں میں سے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ اور نجی کالج کے مابین کھیلا گیا جس میںنجی کالج کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے فاتح ٹیم کوٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں