جامعہ المحصنات جھنگ کے زیر اہتمام تقریب تکمیل قرآن کریم برائے حفظ کل منعقد ہو گی

بدھ 21 فروری 2018 20:47

جھنگ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء)جامعہ المحصنات بھکر روڈ جھنگ کے زیر اہتمام تقریب تکمیل قرآن کریم برائے حفظ کل 22فروری بروز جمعرات کو صبح 10بجے منعقد ہو گی جس میں کلام پاک حفظ کرنے والی خوش نصیب طالبات کی دوپٹہ پوشی کی جائے گی جبکہ اس موقع پر طالبات کیلئے دیگر نصابی ، ہم نصابی ، تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ کے شعبہ نشر و اشاعت کی ترجمان تسنیم زیب نے بتایاکہ تقریب کی صدارت ادارہ کی پرنسپل ثو بیہ فرحانہ کریں گی نیز مذکورہ پر وقار ، بابرکت و مقدس تقریب میں قرآ ن مجید حفظ کرنے والی خوش نصیب طالبات کے خواتین اہلخانہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم خواتین شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ تکمیل قرآن پاک کی تقریب کے موقع پر ادارہ کی طالبات حمد و نعت ، ترانے ، ملی نغمے ، ٹیبلو اور مختلف اصلاحی خاکے بھی پیش کریں گی۔

انہوںنے کہا کہ اس بابرکت و مقدس تقریب میں شرکت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی بعض پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ قرآن حفظ کرنے والی طالبات کی دوپٹہ پوشی کے علاوہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی حفاظ بچیوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں