فیصل آباد تعلیمی بورڈکے مین آفس میں چانک آگ بھڑک اٹھی ،ریکارڈ جل گیا

منگل 27 فروری 2018 16:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) جھنگ رود پر واقع فیصل آباد تعلیمی بورڈکے مین آفس میں چانک آگ بھڑک اٹھی ،ریکارڈ جل گیا،ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پالیا ، روان ماہ کے دوران آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے بتایا گیا ہے کہ آج صبح فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے مین آفس میں چانک آگ بھڑی اٹھی ،ریکارڈ جل گیا،ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پالیا،بتایا گیا ہے کہ آج صبح فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے مین آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے وہاں موجود ریکارڈ کواپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی کی اطلاع ریسکیو 1122کی ٹیمیں بروقت جائے حادثہ سے کوئی بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ چند روز قبل چوک گھنٹہ گھر اور ٹاٹامارکیٹ میں آتشزدگی سے ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور کروڑوں روپے مالی نقصان ہوا تھا ،

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں