چناب کالج جھنگ میں سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

بدھ 28 فروری 2018 20:59

جھنگ۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)سالانہ محفل مشاعرہ 2018ء کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب چناب کالج جھنگ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر /چیئر مین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ مدثر ریاض ملک تھے ۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ کے دوران معروف مزاحیہ شاعر /کالم نگار خالد مسعود اور سید سلمان گیلانی نے اپنی شاعری اور علم و ادب سے حاضرین کو محظوظ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چناب کالج کے طلباء و طالبات کے درمیان غزل اور لوک گیت کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ سالانہ محفل مشاعرہ کی تقریب میں کالج کے پرنسپل ، اساتذہ کرام ، سماجی و ادبی شخصیات ،طلباء و طالبات ، والدین اور افسران نے شرکت کی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں