حکومت پنجاب خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 7 مارچ 2018 15:07

جھنگ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو تحفظ فراہم کرنے، ان کو جائز حقوق دلانے اور ان کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے لہٰذا ہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ ضلع کی تعمیرو ترقی اور فلاحی کاموں کیلئے آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

یہ بات انہوںنے عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میںمحکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار جھنگ میں خواتین کو بااختیار بنانے بارے حکومتی اقدامات کے موضوع پربطور مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں سماجی او معاشی مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومت نے خواتین طبقہ کیلئے بہتر اور وسیع روزگار اور ہنر مند بنانے کیلئے بلامعاوضہ دیگر ٹیکنکل ٹریننگ پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے خواتین سے کہا کہ ہنر سے بھرپور استفادہ کریں اور دیگر خواتین کو بھی اس جانب راغب کریں ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل اور دیگر مقررین نے بھی عالمی یوم خواتین کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔مزید برآں دارالامان ، پاپولیشن ویلفیئر، گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ سٹی ،نرسنگ سکول ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بھی خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار ز کا انعقاد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں