خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حوالہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

بدھ 14 مارچ 2018 22:15

جھنگ ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حوالہ سے خصوصی اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور تحصیل سپورٹس آفیسر مہر الطاف حسین سمیت خصوصی افراداور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ حکومت مستحق اورخصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے لہٰذمتعلقہ محکموں کے افسران مختلف محکمہ جات میںمخصوص سیٹوں کے کوٹہ کا جائزہ لیں تاکہ درجہ چہارم میں خصوصی افراد کی تعیناتی کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سماعت و بصارت سے محروم اوردیگر خصوصی افراد کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے جلد ہی خصوصی افراد کیلئے رعائتی سفری کارڈ کا اجرا بھی کیا جارہا ہے اور اس حوالہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں خصوصی افراد کی رہنمائی کیلئے ایک سہولت سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ریونیو نے خصوصی افراد کے مابین کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالہ سے بھی ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے خصوصی افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور کاکردگی کے حوالہ سے بتایا کہ خود روزگار سکیم کے تحت 77خصوصی افراد میں 16لاکھ49ہزار روپے تقسیم کئے گئے ۔

اسی طرح ماہانہ زکوٰة فنڈ سے 190مستحق افراد میں ایک لاکھ90ہزار روپے، پنجاب بیت المال سے 184خصوصی افراد میں 15لاکھ31ہزار روپے، پاکستان بیت المال سے 20افراد میں دو لاکھ روپے اور61 نادار اور دیگر مستحق افراد میں جانور تقسیم کئے گئے جبکہ 116خصوصی افرادکو سرکاری اور130معذور افرادکو تین فیصد کوٹہ کے تحت نجی اداروں میں ملازمت دی گئیں ۔انہوںنے مزید بتایا کہ 1583مستحق اور خصوصی افراد میںپنجاب خدمت کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں