ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ محکموں کے افسران کو چار روزہ جشن بہاراںکے پروگراموں کے انعقاد کی ہدایت

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:30

جھنگ۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ضلع کونسل کے زیر اہتمام میلہ جشن بہاراں2018ء کے تمام پروگراموں کے شاندار انعقاد کے حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیںکہ جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران باہمی رابطوں کو موثر بنائیںاور اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔

وہ میلہ جشن بہاراں کے حوالہ سے خصوصی انتظامات کی تکمیل کے سلسلہ میں متعلقہ افسران سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ، ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد آصف اقبال اوراسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہ تعلیم، صحت ، لائیو سٹاک ، زراعت،ریسکیو1122، ٹریفک اورمحکمہ سپورٹس کے افسران سمیت چیف افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نی21 ما رچ تا24مارچ 2018ئ(چار روزہ)میلہ جشن بہاراں کے حوالہ سے ترتیب دیئے گئے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہمرکزی اور دیگر اہم تقریبات میلہ گرائونڈ مائی ہیر سٹیڈیم میں منعقدہونگی جس میں نیزا بازی سنگل و سیکشن ،ٹیبلو شو،لڈی، کبڈی،گھڑڈانس،رقص، سپورٹس،مشاعرہ ، کیٹیل شو، والی بال ،کرکٹ،موسیقی، فوڈ فیسٹول،پھولوں کی نمائش،اسٹالز، تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز، مرد وخواتین اور بچوں کیلئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں