ڈی پی او جھنگ کی کھلی کچہری

منگل 20 مارچ 2018 23:22

جھنگ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک نے عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کے لئے جامعہ مسجد عثمانیہ علاقہ تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل،ایس ایچ اوتھانہ شورکوٹ سٹی ، انچارج چوکی شورکوٹ شہر ، تفتیشی افسران اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ اصل وقوعہ لکھیں تا کہ تمام فیصلے انصاف اور میرٹ پر ہو سکیں ۔ تھانہ جات کی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کافوری حل کیاجارہاہے ،آپ اس سلسلہ میں کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیاجائے گا ۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کئے جن پرDPO جھنگ نے مناسب احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او نے کہاکہ پولیس امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افرادکے خاتمہ کے لئے ہروقت کوشاں ہے تاہم عوام کے تعاون کے بغیر مجرموں اور شرپسند عناصر کامحاسبہ مشکل عمل ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے مکمل تعاون کریں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں