چار روزہ تفریحی ،ثقافتی ،ادبی ،مقابلہ جاتی و دیگر رنگا رنگ تقریبات کے کامیاب ا نعقاد کے بعد اختتام پذیر

پیر 26 مارچ 2018 22:31

جھنگ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)ضلع کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2018ء چار روزہ تفریحی ،ثقافتی ،ادبی ،مقابلہ جاتی و دیگر رنگا رنگ اور دلچسپ تقریبات کے کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میںتقسیم انعامات کی تقریب مائی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میںصوبائی وزیر انسداد دہشت گردی محمد ایوب گادھی مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، وائس چیئر مین و چیف افسران، رکن صوبائی و قومی اسمبلی سمیت مختلف محکموں کے افسران سمیت ضلع بھر کی دیگر سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ شائقین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔

صوبائی وزیر نے جشن بہاراںکی تقریبات کے آرگنائزر افسران اور ماتحت عملہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کہا کہ تین سال بعد جشن بہاراں2018 کی تقریبات کا انعقاد کرکے دیہی و شہری علاقوں کی عوام کو شاندار تفریحی مواقع میسر آئے ہیں۔بعد ازاں مہمان خصوصی صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی محمد ایوب گادھی نے مختلف کھیلوں اور مقابلہ جات میں اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے میں انعامات تقسیم کئے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں