چناب کالج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:52

جھنگ۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے تحصیل شورکوٹ کے چناب کالج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ، پرنسپل چناب کالج شورکوٹ ، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ انکی کردا رسازی ، تربیت اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اساتذہ کو تاکید کی کہ وہ اس تعلیمی ادارے کو ترقی کی طرف گامزن رکھنے کیلئے جدید علوم سے آراستہ کریں ۔ انہوںنے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی قابلیت کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے علم کو جدید فنون سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرنے چناب کالج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

دریں انثاء ڈپٹی کمشنر لینڈ ریکارڈ سنٹرشورکوٹ پہنچے جہاں انہوںنے اراضی کے ریکارڈ کے سلسلہ میں آئے ہوئے سائلین سے سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے گفتگوکی اور درپیش مسائل اورشکایات کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاںڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے نواحی چک 501شورکوٹ کا دورہ کیا اور اراضی /جائیداد کے تنازعہ جات بارے فریقین کے موقف کی سماعت کرکے موقع پر میرٹ پر معاملات کو نمٹایا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں