ضلع میں 106ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:52

جھنگ۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے ضلع میں 106ڈسپلے سنٹر قائم کر دیئے ہیں جن میں سے 25میونسپل کمیٹی جھنگ جبکہ 81دیگر تحصیلوں میں ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال چٹھہ کی اطلاع کے مطابق17اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز/اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور 5ریوائزنگ اتھارٹی جوکہ مختلف کالجز کے سربراہان ہیں اپیلوں کی سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ شہری اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر پر جا کر 24اپریل 2018ء تک اپنے ووٹ کا اندارج چیک کر سکتے ہیںاس ضمن میں اگر وہ ووٹ ٹرانسفر کروانا چاہیں تواعتراض کیلئے فارم نمبر15اور درستگی کیلئے فارم نمبر17 جمع کروا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال چٹھہ بتایا کہ اس حوالہ سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میںدوران معائنہ ڈسپلے سنٹرز، نمبردار، مقامی کولسلرز اور دیگر ورکروں سے بھی رابطہ کیا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں