جھنگ‘ وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

بدھ 4 اپریل 2018 16:30

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2018ء) جھنگ میں سرگودھا روڈ کے قریب بس اور کار میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے سرگودھا روڈ پر ڈھوری والا کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں