حسن قرأت و نعت خوانی مقابلوں میںپوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم

پیر 9 اپریل 2018 22:28

جھنگ۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے حسن قرأت و نعت خوانی مقابلہ جات کے حوالہ سے ضلعی سطح پرپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میںلاکھوں روپے کے نقد انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا،کالجوں کے سربراہان پروفیسرڈاکٹر ملا خان حیدری اور پروفیسر مسز عابدہ شہباز کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزمحمد شریف خان اور دیگر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت منعقد کئے گئے حسن قرأت و نعت خوانی کے مقابلہ جات کی بدولت طلباء و طالبات کونہ صرف ان میں مقابلہ کرنے کا رجحان بڑھا ہے بلکہ انہیں اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں اور جوہر دکھاکر شہرت بھی ملی ہے،انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبا ء طالبات کومبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کرتے رہے گے،بعد ازاں کالجوں کے پرنسپلز نے حسن قرأت و نعت خوانی میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 50ہزار روپے ،دوسری پوزیشن پر 40ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات میں 30ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں