وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات‘ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج آف کامرس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعہ 13 اپریل 2018 01:20

جھنگ/فیصل آباد۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات میںپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں گورنمنٹ کالج آف کامرس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان بلوچ تھے ۔تقریب کے دوران پرنسپل ادارہ ملک محمد مراد سعیدنے مہمان خصوصی او ردیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کالج کے شاندار نتائج اور کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان بلوچ نے کہا کہ تعلیمی کارکردگی کے حوالہ سے ضلع جھنگ پنجاب میں نمایاں پوزیشن پر رہا ہے جس کی وجہ سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے افسران اور اساتذہ کرام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپ اپنی محنت اور قابلیت سے ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کیلئے صحت مند کردار ادا کریں اور طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کیلئے ان میںچھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انکی بھرپورحوصلہ افزائی کریں اور ان میں آگے بڑھنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے حوالہ سے خود اعتمادی پیداکریں۔

ادارہ کے پرنسپل ملک محمد مراد سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری اور علم کی کرنیں صوبہ کے ہر کوچے میں بکھیرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں ملک و قوم کی تیز رفتار ترقی کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان بلوچ، پرنسپل ملک محمد مراد سعید اور طلباء و طالبات نے وزیر اعلیٰ کے علمی و ادبی مقابلہ جات کے انعقادکو احسن اقدام قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شریف خان بلوچ نے ہمراہ پرنسپل ملک محمد مراد سعید و فوکل پرسن پروفیسر رائے شیر محمد بھٹی حسن نے طلباء و طالبات میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر پچاس ہزار روپے ، دوسری پوزیشن ہولڈر کو چالیس ہزار روپے جبکہ تیسرے پوزیشن ہولڈرزکو تیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں