ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ محمد نعیمکا سول جج حافظ نصیب اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

ہفتہ 14 اپریل 2018 22:25

جھنگ۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ محمد نعیم نے سول جج حافظ نصیب اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد علی وڑائچ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حسن نواز کا ٹھیہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ علی امیر شاہ نے ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ محمد نعیم اورسول جج حافظ نصیب اللہ کا پُروقار استقبال کیا۔ جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ دورانِ وزٹ ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ محمد نعیم اورسول جج حافظ نصیب اللہ نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، ہسپتال، نو عمر وارڈاور بارکوں میں اسیران کے مسائل سنے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں