پنجاب حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 17 اپریل 2018 21:32

جھنگ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چناب کالج کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھادیا،25500مربع فٹ رقبے پر 46.

(جاری ہے)

40ملین روپے کی لاگت سے ٹوائلٹ ،کلاس رومزاور ہال روم تعمیر کئے جائینگے جس میں 800سے زائد بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم معاشرے کا بنیادی حق ہے ، تعلیم ہی کی بدولت معاشرے کو مہذب اور کا رآمد شہری میسر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم سے تعمیر کا عزم کئے ہوئے ہے اور اس مقصد کیلئے معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جار ہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں،تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سکولوں میں بنیادی ضروریات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں