ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کرمنل اینڈ جسٹس کمیٹی کا خصوصی اجلاس

جمعرات 19 اپریل 2018 23:55

جھنگ۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ کرمنل اینڈ جسٹس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا کی صدارت منعقدہوا جس میںمحکمہ پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، سینئر سول جج ایڈمن وقار منصور بریار اوردیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جوڈیشل کمپلیکس، عدالتوں اور احاطہ کچہری کی سیکورٹی کے معاملات زیر بحث لائے گئے اور اس ضمن میں مزید بہتری لانے کے حوالہ سے ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر فوجداری مقدمات کی سماعت ، اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری اورمین اشتہاری ملزمان کے خلاف 87/88 کی کاروائی، اشتہاری ملزمان کی جائیداد ہائے منقولہ و غیر منقولہ کی بابت مطلوبہ رپورٹ کے حصول میں تاخیر، زنا اور حدود کے کیسوں میں متاثرہ خواتین کے مسائل، اور دیگر متعلقہ مسائل بھی زیر غور لائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی تمام رپورٹس کی فراہمی کو بلاتاخیر بہم پہنچانے کے لیے کسی سینئر آفیسر کا تقرر عمل میں لایا جائے ۔

انہوں نے ملزمان کی مچلکہ جات کے ساتھ داخل کی جانے والے ثبوت جائیداد کی تصدیق کے عمل کو شفاف بنانے اورخصوصاً انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور زیر التواء چالان متعلقہ عدالت ہائے میں جلد از جلد بھجوائے جانے پر بھی زور دیا گیااور چالان داخل کرنے میں تاخیر کے ذمہ داران پولیس آفسران کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔انہوںنے کہا کہ سہولت سنٹر پر عوام کو ایف آئی آراور دیگر مقدمات کی تفصیل دستیاب ہیں عوام ان سہولت سنٹر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ مزید برآںاجلاس کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زیر التواکیسوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں