جھنگ میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کی5 افراد جاں بحق

حادثے کاشکار ہونیوالوں میں چار سالہ طیبہ ، ڈیڑھ سالہ میرا بھی شامل ،ْ اہل علاقہ کا شدید احتجاج ،ْ سرگودھا روڈ پر ٹریفک معطل رہی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کی جائے ،ْمظاہرین

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جھنگ میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کی5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطا بق شاہ جیونا لالیاں روڈ پر منڈی شاہ جیونا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو کم سن بچیوں اور دوخواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کاشکار ہونیوالوں میں چار سالہ طیبہ ، ڈیڑھ سالہ میرا بھی شامل ہیں ۔واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے اڈا چنڈ بھروانہ کے قریب احتجاج کیا اور سرگودھاروڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں