تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو جھنگ

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

جھنگ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا تاہم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

یہ با ت انہوںنے روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ماہانہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ لائیو سٹاک، ماحولیات، لائیو سٹاک ، انڈسٹری اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران کے علاوہ پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،انجمن قصاب ،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر صارفین کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز اورموثر بنائیں جبکہ پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ معیاری اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کویقینی بناتے ہوئے گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تاکہ صارفین کے مفاد کاتحفظ کیا جا سکے ۔اجلاس میں صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے ریٹ مختص کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں