ضلع میں بلا تفریق تعمیر وترقی کا عمل جاری ہے ، نواب بابر خان سیال

بدھ 9 مئی 2018 23:56

جھنگ۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع میں بلا تفریق تعمیر وترقی کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں صدر پریس کلب لیاقت علی انجم اور سیکرٹری پریس کلب خرم سعید کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جھنگ کے میڈیا نے ہمیشہ ضلع کے عوام کے مسائل کواجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے مثبت کردارادا کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ بھی صحافی سماجی مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، شہر کی تعمیر وترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز اور منصوبے زیر بحث آئے۔ آخر نواب بابر خان سیال نے یقین دلایا کہ پریس کلب جھنگ کی عمارت کی مرمت اور پینٹ کے کام کا آغاز رواں ماہ کے اختتام سے پہلے ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں