گرانفروشوں کے خلاف کے کارروائی ، 479دکانوں /ریڑھی بانوں کو ایک لاکھ سے زائد روپے جرمانہ عائد

بدھ 23 مئی 2018 23:42

جھنگ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ماہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف کے کارروائی کی گئی جس کے دوران 479دکانوں /ریڑھی بانوں کو ایک لاکھ39ہزار5سو سے زائد روپے جرمانہ عائدکئے گئے جبکہ118دکانداروں کی چیکنگ کے دوران گرانفروشی کے مرتکب 19افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ، تمام پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس بلا امتیاز کاروائی کرکے ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کاروائی جاری رکھیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ رمضان بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائیں جبکہ سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںعوام اور صارفین کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرکے اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں