مہذب قومیں ہمیشہ قانون کا احترام کرتی ہیں ،میڈم نسیم اختر

بدھ 23 مئی 2018 23:43

جھنگ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ میڈم نسیم اختر نے کہا کہ مہذب قومیں ہمیشہ قانون کا احترام کرتی ہیں، نوجوان نسل کو محفوظ زندگی گزارنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر نا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے آنیوالے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ٹریفک ٹیکنیکل انچارج انسپکٹر حبیب اللہ ہاشمی بھی موجودتھے ،ڈی ایس پی نے کہا کہ دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ہر حال میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنا شعار بنانا ہوگا، موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنا اپنی موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار حفاظتی تدابیر پر عمل کر تے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں