گندم کی خریداری کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

جھنگ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ گندم خریداری مہم میں کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائیگا اور انہیں اسکا معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر اسلم دھول نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع کی17گندم خریداری مراکز پر90فیصد گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ کاشتکاروں میں اب تک22لاکھ78ہزارسے زائدباردانہ تقسیم کیاگیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ گندم خریداری کا عمل 4 جون تک مکمل کر لیا جائیگا اور کسانوں سے سو فیصدمقررہ ٹارگٹ حاصل کر لیا جائیگا۔انہوںنے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کے معاوضہ کی بروقت ادائیگی کی جا رہی ہے اور تمام کام میرٹ پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں