زیر تعمیر ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کے تار اور میٹریل کی چوری میں ملوث گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 14 جون 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) جھنگ کے قریب آر ایل این جی پاور پلانٹ سے 220 کے وی گرڈ سٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ تک زیر تعمیر ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن سے کنڈکٹر (بجلی کے تار) اور دیگر میٹریل چرانے والا دس رکنی گروہ کو تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلحہ سے لیس دس رکنی گروہ 13 جون 2018ء کی شب گیارہ بجے تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر زیرتعمیر 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈکٹر چوری کرنے آئے تو نگرانی پر مامور این ٹی ڈی سی اور کنٹریکٹر پوٹینشنل انجینئرز کے سکیورٹی اہلکاروں نے پولیس کو آگاہ کر دیا۔

جس پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے بیشتر افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چار چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ان کو تلاش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار چوروں نے اس سے پہلے بھی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کے تار اور دیگر میٹریل چوری کرنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے چوروں سے ملنے والا اسلحہ اور تار کاٹنے کیلئے لائے گئے کٹرز قبضہ میں لے لئے ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج کے دررخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں