وکلاء برادری ہمارے ملک کا باشعور طبقہ ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 27 جون 2018 23:26

جھنگ۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا کہ وکلاء برادری ہمارے ملک کا باشعور طبقہ ہے حکومت عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے وکلاء برادری کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء برادری سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مہر سرفراز کھرل، جنرل سیکرٹری نیاز احمد رجانہ، ای-ڈووکیٹ محمد عامر سلیم، نواب چمن عباس سیال، نواب نعیم حیدرو دیگر بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے۔ وکلاء برادری ملک کی تعلیم یافتہ کمیونٹی ہے جو معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی اگرچہ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وکلاء کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ قانون اور انصاف کا بول بالا کیے بغیر معاشرے میں مساوات اور باہمی رواداری کو فروغ نہیں دیا جاسکتا۔صدر ڈسٹرکٹ بار نے ڈپٹی کمشنر کو وکلاء اور ضلع کچہری کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں مسائل کے فوری حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں