ڈپٹی کمشنرکاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری اور تریموں ہیڈ ورکس کا اچانک دورہ۔ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

بدھ 27 جون 2018 23:26

جھنگ۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری اور تریموں ہیڈ ورکس کا اچانک دورہ کرکے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تریموں ہیڈ ورکس پر جاری منصوبوںپر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطہ رکھیں اور ہیڈ پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائیں ۔

ایکسین تریموں نے بریفنگ دی اورجاری تعمیراتی پیش رفت سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایک بہترین علاج گاہ ہے ۔

ہسپتال میں جدید آلات کے ذریعے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہے اور دیہی علاقوں کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر دستیاب ہیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے استفار کیاجس پر مریضوں نے تسلی بخش انتظامات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال اور دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں