ْاسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر کا بنیادی مرکز صحت منڈے سید کے اچانک دورہ

ہفتہ 30 جون 2018 00:00

جھنگ۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگرنے بنیادی مرکز صحت منڈے سید کے اچانک دورہ کے دوران مرکز صحت کے تمام انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوںنے مرکز صحت میں عملہ کی حاضری چیک کی اور اس صورت حال پر عملہ کو مزید اور اچھا کام کرنے کی ہدایات کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے مفت ادویا ت کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ مرکز صحت میں آنے والے مریضوں کو ہسپتال سے ادویات فراہم کی جائیں اور ادویات کی کمی کی صورت میں فوراًٹی ایچ کیو سے رابطہ کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ کیو منڈے سید ہسپتال کے تمام عملہ کو آگاہ کیا کہ مریضوں کے مفت علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں