ریکوری کے اہداف کو سو فیصد ممکن بنا یا جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 2 جولائی 2018 23:50

جھنگ ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ریکوری کے اہداف کو سو فیصد ممکن بنا یا جائے۔ ریو نیو افسران با قا عدگی سے فیلڈ وزٹ کر یں عوامی معاملات اور مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ہمارا مقصد عوام کو سہو لیات اور ریلیف فراہم کر نا ہو نا چاہیے لو گوں کو خام خواہ دفتروں کے چکر نہ لگوائے جائیں بلکہ افسران اپنے اختیارات کو استعمال کر تے ہوئے لوگوں کو فوری ریلیف دیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو سجاد احمد خان ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار اور دیگر افسران مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی مز ید کہا کہ جا ئید اد کے وراثتی معا ملات کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی کو تنگ نہ کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر ز با قا عد گی سے کمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ سنٹر کا وزٹ کیا کر یں جو انتقالات ابھی تک سکین نہیں ہوئے ان کو بھی جلد سکین کر کے اراضی کو کمپیو ٹر ائزڈ کر یں ڈپٹی کمشنر نے مز ید ہد ایت کی کہ افسران جب بھی کوئی رپورٹ کر یں تو وہ نیک نیتی پر مبنی اور واضح انداز میں لکھی گئی ہو اور اس میں جو بھی ریکمنڈیشن دی جائیں کلیئر ہو نی چا ہیے تاکہ فیصلہ کر نے میں آسانی ہو اور اپنی رپورٹ میں کوئی چیز مبہم نہیں ہو نی چا ہیے۔

(جاری ہے)

ریو نیو کیسز کو سہل طریقے سے حل کیا جائے اور عوام کے چھوٹے چھوٹے معا ملات کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مز ید ہد ایت کی کہ کوئی بھی مثل دبا کر نہ رکھی جائے بلکہ اس پر فوری کاروائی ہو نی چا ہیے جو معا ملات کئی سال سے حل طلب ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے کسی بھی فیصلہ کے لئے جو ٹائم فریم ہے اس پر عمل کیا جائے ہمارا مقصد عوام کی خد مت کر نا اورانکے لئے آسا نیاں پیدا کر نا ہے اجلاس میں مختلف معاملات پر بر یفنگ دی گئی اور انہیں زیر بحث لا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں