ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

بدھ 4 جولائی 2018 00:30

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس میں 24گھنٹے فلڈ کے حوالہ سے فون نمبر 047-9200110پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم میں ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، پولیس، ہیلتھ ، سوئی گیس، فیسکوسمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجو دہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں