ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

بدھ 4 جولائی 2018 00:30

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا اس اجلاس میں ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ضلع جھنگ کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیااس اجلاس میں تما م ونگ کے انچارجزاور شورکوٹ کے آفیسران بھی شامل تھے انہوں نے اپنے اپنے ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اس کا مقصد ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو بہتر ،ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ سروس کی کارکردگی کومزید بہتر بنانا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے میڈیا بیان میں گز شتہ ماہ جون کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 16176کالز موصول ہوئیں جن میں2211ایمرجنسی، 4335 معلوماتی،150رونگ کالز جبکہ 9479دیگر کالیں تھیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے جن2211ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں548روڈ ایکسیڈنٹ ،1305 میڈیکل ایمرجنسی 565 افراد کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔

23آگ لگنے کے واقعات 70کرائم کالز اور258متفرق واقعات شامل تھے ۔ 02 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 73.70کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج فیصد رہی 6.49اس کے علاوہ فائر ایمرجنسیز پر ریسپونڈ ٹائم 4.05 فیصد رہا۔1806لوگوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال شفٹ کیاگیااور50لوگ مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارگئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے بتایا کہ زیاوہ تر ایکسڈینٹ کا باعث موٹر سائیکل بنے جس کی بڑی وجہ اوور سپیڈ ،غیر محتاط رویہ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے انہوں نے گذشتہ ماہ جون کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں رمضان بازاروں میں ریسکیورز نے اپنی ڈیوٹی سراانجام دی اس کے علاوہ عید الفطر کے موقع پر شہر کے مختلف اجتماعات میں ریسکیو پوسٹیں بنائی گی اس کیساتھ مختلف تعلیمی اداروں،فیکٹریوں اور کارخانوں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی اورینٹیشن کی عملی تربیت فراہم کی گئی،اور ریسکیورز کے ساتھ میٹنگ کر کے اُن کے مسائل حل کئے گے اور مختلف یونین کونسلز میں ریسکیو رضاکاروں کو کمیونٹی ایکشن فار زڈاسٹر کی ٹریننگ بھی کروائی گی علی حسنین صاحب نے بتایا کہ ہمارے جھنگ کے ریسکیورز اور کمیونٹی رضاکار شہر جھنگ کی عوام کے تحفظ اور کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی صورت حال سے نبٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور عوام سے التماس کی ہے کہ وہ 1122نمبر کو صرف ایمرجنسی کے لئے ہی استعمال کریں تاکہ ریسکیو1122عوام کو بروقت رسپانس دے سکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں