ْڈپٹی کمشنر کا دریائے چناب کے مختلف حفاظتی بندوں کی مضبوطی کے حوالہ سے جاری کام کا معائنہ

جمعہ 6 جولائی 2018 19:21

جھنگ۔6 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے دریائے چناب کے مختلف حفاظتی بندوں کی مضبوطی کے حوالہ سے جاری کام کا معائنہ کیا۔ محکمہ انہار کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری تعمیراتی کام کی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حفاظتی بندوں کی تعمیر کے ساتھ کمزور بندوں کو مضبوط بنانے کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بندوں کے کام پچنگ میں پرانے نہیں بلکہ نئے پتھر لگائیں تاکہ انکی مضبوطی میں اضافہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تریموں ہیڈ سے جھنگ سٹی تک بند کو مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں اور افسران کو تاکیدکی کہ حفاظتی بند مضبوط بنانے والی تمام سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر خود انکی نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں