اشیائے خوردونوش کے از سرنو ریٹ مقرر، نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 6 جولائی 2018 19:21

جھنگ۔6 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران کی موجودگی میں اشیائے خوردونوش کے از سرنو ریٹ مقرر کئے گئے۔ نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی اور مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ڈی سی آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے مطابق 20 کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ اور کھلا آٹا،ویجیٹیبل گھی اور آئل حکومتی پالیسی کے مطابق فروخت کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح چاول باسمتی سپر پرانے 123روپے اور نئے 110روپے ،چاول اری 50روپیفی کلو گرام، چینی سفید53روپے ،سرخ مرچ پسی ہوئی اول300روپے اور دوم 235 روپے،کالا چنا موٹا لوکل90 اورباریک80 روپے،سفید چنا موٹا95روپے اورسفید چنا باریک 85روپے، دال چناموٹی90روپے اوردال چنا باریک 85روپے،دال مسورموٹی 70 روپے،دال مسور باریک ملکی120روپے اورغیرملکی90روپے ،ماش دال دھلی ہوئی 95روپے،بیسن 95روپے، دال مسور ثابت 70روپے،دال مونگ دھلی ہوئی80 روپے،دال مونگ بغیر دھلی95روپے، چھوٹا گوشت700روپے، بڑا گوشت350روپے ، کھلا دودھ 65 روپے لیٹر، دہی 70 روپے فی کلو، روٹی تندوری100گرام5روپے،روٹی خمیری7روپے ،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 15روپے ، بریڈ چھوٹی 350 گرام45روپے ، بریڈ بڑی 750 گرام 75روپے فروخت ہوگی جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں