اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پرنٹرز اور پپلشرز کو چیک کیا

اتوار 8 جولائی 2018 22:50

جھنگ ۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پرنٹرز اور پپلشرز کو چیک کیااور الیکشن کمیشن کے پپلسٹی ضابطہ اخلاق کے تحت بینرز سٹیمرز پورٹریٹ کے سائز کا معائنہ کیا. ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی ہے کہ پرنٹرز اور پپلشرز ہر صورت ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں. انہوں نے پرنٹرز مالکان کو بینر و پینافلیکس پر نام اور نمبر شائع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امیدوار اپنے تشہری بینرز پر مقررہ سائز بھی تحریر کرنے کا پابند ہوگا۔ضلع بھر سے کئی بڑے ہورڈنگ بورڈز اور سینکڑوں بینرز اتار کر قبصے میں لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے برعکس سائز کے بینر و پوسٹر تیار کرنے والے پرنٹر سٹیشن سیل اور مالک گرفتار ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تحصیل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

تحصیل سٹی میں غیر قانونی سائز کے پینافلیکس تیار کرنے پر پرنٹرز کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کی راہ میں کسی کو حائل نہیں ہونے دینگے۔ انتظامیہ نے پولنگ سٹیشنز سمیت حساس مقامات کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ پر امن اور شفاف انتخابات ہماری ترجیحات ہے اور اس ذمہ داری پر ہم پورا اترے گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں