سول ڈیفنس جھنگ کی جانب سے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 8 جولائی 2018 22:50

جھنگ ۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سول ڈیفنس جھنگ کی جانب سے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ایل پی جی شاپس مالکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انسٹرکٹر سول ڈیفنس اسد سلیمان نے بیسک فائر سیفٹی کے حوالہ سے مفید لیکچرز دیئے اور ایل پی جی شاپس مالکان کو آگ بجھانے کے آلات کو استعمال کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔

اسد سلیمان نے کہا کہ ایسی آگاہی اور تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور ایل پی جی شاپس پر رونما ہونے والے حادثات کی روکتھام کرنا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے منعقدہ تربیتی و آگاہی پروگرام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں