ڈینگی کی وباء کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز

اتوار 8 جولائی 2018 22:50

جھنگ ۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی زیر نگرانی اور سول سوسائٹیز کے تعاون سے ڈینگی کی وباء کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اسد سرفراز کھوکھر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ معاشرے میں ڈینگی جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کے حوالہ سے آگاہی مہم کے دوران فلیکس آویزاں کیے جائیں گے جبکہ این جی اوز اور سول سوسائٹی کے تعاون سے واکس و سیمینار کا انعقادبھی کیا جائے گا۔ گزشتہ سال بھی یہ مہم بہت زور و شور سے چلائی گئی تھی اور ضلع جھنگ سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہ آنامہم کی کامیابی کی دلیل ہے۔ ڈینگی مرض ایک اجتماعی مسئلہ ہے اور اس کیلئے ہمیں مل جل کر ہی تگ و دو کرنی ہو گی۔اس سلسلہ میں پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی اور آمنہ ویلفیئر فائونڈیشن نے خصوصی طور پر امسال بھی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں