انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر30 امیدواروں کو نوٹس جاری

منگل 10 جولائی 2018 23:50

جھنگ ۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث امیدواروں کو30 شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شوکاز نوٹس دیئے جانے والے امیدواروں میں غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ محبوب سلطان، مخدوم سید فیصل صالح حیات، شیخ وقاص اکرم، سید محمد حیدر بخاری، حاجی اقبال بسلانہ ،ظہور ساجد جنجوعہ،راشدہ یعقوب شیخ، صاحبزادہ محمدامیر سلطان، محمد آصف کاٹھیا، سید علی اکبر شاہ، وقاص مصطفی بلوچ، غلام احمد گاڈی، صائمہ اختر بھروانہ، مہر علی عباس کملانہ اور میاں محمد قمر حیات کاٹھیا شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ شوکت علی نے مذکورہ امیدواروں کوسماعت کیلئے طلب کر لیا گیا ہے جو 11اور 12جولائی2018کو ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش ہوکر اپنا اپنا موقف پیش کریں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں